سرسوں کا ساگ
سرسوں کا ساگ بنانے کیلیے۔آپ کوچاہیے۔
۔۔۔۔۔اجزأ۔۔۔
- ساگ۔۔۔۔۔۔ ڈیڑه کلو
- پالک۔۔۔۔۔۔آدھا کلو
- بتھوا۔۔۔۔۔ایک پاٶ
- ہری مرچ۔۔۔۔حسب ذاٸقہ
- نمک ۔۔۔۔ایک چمچ
- لال مرچ ثابت۔۔۔۔10عدد
- ہلدی۔۔۔آدھا چمچ
- لہسن کے جوے۔۔۔10 عدد
- ادرک۔۔۔ایک چمچ
- ذیرہ پاوڈر۔۔۔۔۔ایک چمچ
سب سے پہلے ساگ پالک اور بتھوا کو کاٹ کر اچھی طرح دھو لیں۔۔اور ایک برتن میں بھگو دیں۔۔جب مٹی نیچے بیٹھ جایے۔تو پانی پھینک کر اچھی طرح دوبارہ دھو لیں۔۔
اب ساگ ۔پالک بتھوا ایک برتن میں ڈال کر اس میں نمک ۔ہری مرچیں۔لہسن ادرک۔ہلدی اورایک لیٹریا حسب ضرورت پانی ڈال کر پکنے رکھ دیں۔۔آدھا گھنٹے تک پکنے دیں۔۔ اگر پانی خشک ہو جاے تو ایک گلاس پانی اور ڈال سکتے ہیں۔۔
پھر چولہا بند کر کے اس مکسچر کو تھوڑا ٹھنڈا ہونے دیں اور جب ٹھنڈا ہو جاۓ تو گرینڈر کر لیں بہت ذیادہ باریک نہیں کرنا کہ چٹنی لگے بلکہ آدھا گھوٹ لیں اور آدھا گرینڈر بھی کر سکتے ہیں۔۔۔
اب ساگ میں ادھا کپ آٹا ڈال کر اچھی طرح گھوٹتی رہیں اوراسے دوبارہ 5سے 10منٹ کےلیے ہلکی آنچ پر پکنے کیلیۓ رکھ دیں۔
پھر اس کے لیے بھگار تیار کریں۔۔
کوکنگ آٸل میں گول ثابت مرچ باریک کٹی ہوٸ ادرک زیرہ ڈال کر فراٸ کر لیں اور ساگ میں ڈال کر مکس کردیں۔۔اضافی ادرک اور ہری مرچ سے گارنش کریں۔
مذیدار ساگ تیارہے مکھن اور گرم روٹی کے ساتھ پیش کریں











تبصرے